کوٹالہ منڈل میں عنقریب ایس بی آئی کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر۔/6فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوٹالہ منڈل مستقر میں عنقریب اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب بجور منڈل اور کوٹالہ منڈل اور چنتالی منا پلی منڈل کے عوام کو بینک کی کی سہولت نہ رہنے سے کافی دشواریاں ہورہی ہیں۔ اس لئے بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے 3 منڈلوں کے عوام کو بینک کے صارفین اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے کوٹالہ مستقر میں ایس بی آئی (SBI) بینک کا بہت جلد آغاز عمل میں آنے والا ہے۔ کوٹالہ میں SBI کے آغاز کرنے کی اطلاع پر عوام میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔