کوٹا ( سیاست ڈاٹ کام ) کوٹا کے ایک دواخانہ میں جہاں 100 سے زائد بچوں کی اموات ہوئی ہیں ریاستی وزیر صحت رگھو شرما کے دورہ کے موقع پر گرین کارپٹ بچھائی گئی ۔ تاہم دواخانہ میں میڈیا کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے اسے بعد میں ہٹادیا گیا ۔ اس دوران چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات کے مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہئے ۔