کوٹا، 24 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں کوٹاشہر میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور نیشنل شہریت رجسٹر (این آر سی)کے خلاف آج لوگوں نے جلوس نکال کر مظاہرہ کیا۔کوٹا شہر کے قاضی انور احمد اور کچھ دیگر تنظیموں کی اپیل پر گمان پورہ میں اسکول کے صحن میں لوگ جمع ہوئے اور جلوس نکالا ۔