جئے پور 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے کوٹا میں کمسن بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ایک اور بچے کی موت ہوگئی۔ اس طرح مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 104 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ سو بچوں کی موت ہوئی تھی جبکہ جنوری کے دو دنوں میں چار بچے فوت ہوچکے ہیں۔