کوٹھی ویمنس کالج میں این سی سی ذریعہ تعلیم

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : این سی سی ( نیشنل کیاڈٹ کارپس ) کو دونوں تلگو ریاستوں میں تعلیم کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ کوٹھی ویمنس کالج میں خصوصی طور پر کورس کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ بورڈ کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد چیرمین پرنسپل وی لتا نے بتایا کہ بورڈ میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیا گیا کہ این سی سی کیڈٹ کے طلبہ کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ڈگری سال اول میں داخلہ لینے والی طالبات اپنی خواہش کے مطابق اس کورس کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس کورس کو این سی سی سکندرآباد گروپ ون ٹی طالبات کی بٹالین منعقد کرے گی ۔ جس کے چیرمین کرنل سریندر بسورا نوڈل آفیسر کرنل وجین اور کالج انچارج ڈاکٹر دپیکا راؤ اس کی نگرانی کریں گے ۔ سال 2021-22 کے لیے 45 نشستوں کو دستیاب رکھا گیا ہے ۔ اس کورس میں داخلہ کی خواہش مند طالبات کا انتخاب بٹالین کے عہدیدار کریں گے ۔۔A