حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) کوٹھی پر واقع ایک مشہور بینک کی عمارت کا جی ایچ ایم سی حکام نے تخلیہ کرادیا۔ کوویڈ ۔ 19 سے متاثر ایک ملازم کی موت پر جی ایچ ایم سی نے بینک کی عمارت کا مکمل تخلیہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک بینک ملازم جو کورونا کا شکار ہوگیا تھا گزشتہ ماہ سے رخصت پر تھا لیکن 14 مئی کو بینک آیا تھا اور دو دن قبل اُسکی موت واقع ہوگئی اور معائنے میں ثابت ہوا کہ وہ وائرس سے متاثر تھا۔ تخلیہ کے بعد حکام نے 40 بینک ملازمین کے طبی معائنوں کا مشورہ دیا اور اُن کا کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔ تمام ملازمین کو 14 دن کیلئے کورنٹائن کردیا گیا ۔ بینک کے اندرون اور احاطہ میں ڈی آر ایف ٹیموں نے سینیٹائز کیا۔ بتایا جاتا ہیکہ بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بینک کی دیگر برانچس سے رقمی لین دین کرسکتے ہیں۔
