حیدرآباد 5مئی (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے علاقہ کوٹھی کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں اس اپارٹمنٹ جس کی تزئین نو کاکام کیاجارہا تھامیں یہ آگ اچانک لگ گئی۔عہدیداروں کے مطابق اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔یہ آگ کل شب تقریبا دو بجے سری پاٹی دار سوشل بلڈنگ میں لگی۔یہ عمارت کوٹھی کے متھیلا کامپلکس کے قریب ہے ۔اس مقام سے کثیف دھواں دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو چوکس کیا۔