کوٹ ڈی آئیور میں ہیضہ7 افراد کی موت

   

عابدجان، 6 جون (یو این آئی) کوٹ ڈی آئیور کی عابدجان کے ایک جنوبی مضافاتی علاقے میں ہیضے کی وبا سے سات افراد کی موت ہو گئی ہے ، یہ بات وزارت صحت نے جمعرات کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ہیضے کی وباء میں 45 افراد متاثر ہوئے تھے جن میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہائجین کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر کوادیو ڈینیئل ایکرا نے کہا کہ ساحلی گاؤں وریڈی اکوبروکرے میں وباء اب قابو میں ہے کیونکہ ہماری صحت کی ٹیموں نے لگاتار چار دنوں سے کوئی نیا کیس نہیں دیکھا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اموات وباء کے پہلے دو دنوں میں ہوئیں، پہلی پانچ 25 مئی کو رپورٹ ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ اس وباء پر قابو پانے کے لیے ، کوٹ ڈی آئیوری کی وزارت صحت نے فوری اقدامات کیے ہیں، جن میں مفت طبی علاج کی فراہمی، متاثرہ آبادی کو پینے کے صاف پانی کی تقسیم اور مقامی رہائشیوں کو حفظان صحت کی کٹس کی تقسیم شامل ہے ۔