نئی دہلی: سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے ) نے آئی آئی ٹی ۔ جے ای ای امتحان کے نتائج کے بارے میں گمراہ کن دعوے کرنے والے اشتہارات دینے پر کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ” آئی آئیٹیئن ٹریننگ سنٹر پی وی ایک ٹی ڈی پرائیویٹ لمیٹیڈ ” پر 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے آج بتایا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی سامان یا خدمات کی غلط یا گمراہ کن تشہیر نہ کی جائے جو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتی ہو۔سی سی پی اے نے اب تک مختلف کوچنگ اداروں کو گمراہ کن اشتہارات پر 46 نوٹس جاری کیے ہیں۔