کوچی : کوچی میں اتوار کی صبح بحریہ کا گلائیڈر ایرکرافٹ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں بحریہ کے دو آفیسرس لیفٹننٹ راجیو جھا اور پیٹی آفیسر سنیل کمار ہلاک ہوگئے۔ یہ لوگ معمول کی ٹریننگ کے بعد سدرن ناول کمانڈ کے ناول ایر اسٹیشن آئی این ایس گروڈا کو واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔