ورنگل ۔ریاستی وزیر پنچایت راج ایرابیلی دیاکررائو ، سابق نائب وزیر اعلیٰ کڈیم سری ہری، گورنمنٹ چیف وہپ داسیم ونئے بھاسکر ، گریٹر ورنگل میونسل کارپوریشن میئر گنڈو سدھارانی کی موجودگی میں نو نامزد کردہ کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کوڈا) صدرنشین کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ دیاکررائو نے کہا کہ سندراج نے تلنگانہ تحریک میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سندراج ایک تعلیمافتہ نوجوان ہیں جنہوں نے ورنگل میں تعلیمی اداروں کا جال بچھادیا ہے۔ دیاکررائو نے کہا کہ کاکتیہ اربن ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ ورنگل شہر کی ترقی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے نیک تمنائوں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ورنگل کی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اسی لئے کڈا چرمین کے عہدہ پرایک جونوان سندراج کو منتخب کیاہے۔ ونئے بھاسکر گورنمنٹ چیف ویہپ نے کہا کہ ورنگل، ہنمکندہ اور قاضی پیٹ کی ترقی کیلئے نو نامزد کردہ صدرنشین کا بھرپور تعاون رہے گا۔ گنڈوسدھارانی، کمشنر پراونیا ، مٹو سرینواس ودیگر نے بھی مخاطب کیا۔اس موقع پر عوامی نمائندوں کے علاوہ ضلع کلکٹر ورنگل اور ہنمکنڈہ نے بھی سندر راج کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے ہزاروں کارکن موجود تھے۔