کوڈنڈا رام کی گرفتاری، یورانیم کی کانکنی کیخلاف احتجاج سے روک دیا گیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 4 اگسٹ (سیاست نیوز) اچم پیٹ پولیس نے ٹی جے ایس کے صدر کوڈنڈا رام کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ نلہ ملہ جنگلاتی علاقہ میں یورانیم کی کانکنی کے خلاف احتجاج کے لئے امرآباد اور پڈارا منڈلوں کا دورہ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ کوڈنڈا رام نے الزام لگایا کہ پولیس نے اُنھیں یہ جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار کیاکہ انھیں نکسلائٹس سے خطرہ لاحق ہے۔