کوڈیلا سیوا پرساد راؤ کے سرکاری اعزاز کیساتھ آخری رسومات : جگن

   

حیدرآباد17ستمبر(سیاست نیوز) آندھراپردیش کے سابق اسپیکر کوڈیلہ سیوا پرساد راؤ کی آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی جائیں گی جنہوں نے گزشتہ روز حیدرآباد میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے چیف سکریٹری ایل وی سبرامنیم کو ہدایت دی کہ وہ کوڈیلہ کی آخری رسومات سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دیں۔ان کی لاش، اے پی کے ضلع گنٹور کے ان کے آبائی ٹاون نرساراو پیٹ منتقل کردی گئی جہاں آخری رسومات تمام سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔