حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) سابق اسپیکر و سینئیر تلگودیشم قائد مسٹر کوڈیلہ شیوا پرساد کی مشتبہ موت کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ اس خصوص میں کمشنر سٹی پولیس حیدرآباد مسٹر انجی کمار نے بتایا کہ مسٹر کے ایس راؤ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بنجارہ ہلز کو تحقیقایتی آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج بنجارہ ہلز کے بسواتارکا ہاسپٹل میں سابق اسپیکر کی موت کے بعد سنسنی پیدا ہوگئی ۔ پولیس نے روڈ نمبر 7 پر واقع ان کے مکان اور ہاسپٹل پر بھی نظم و ضبط کئے گئے ۔ اعلی پولیس عہدیداروں کو تعینات کیا تھا ۔ سٹی پولیس اس معاملہ پر زاویہ سے تحقیقات کو انجام دے گئی ۔