کوڑنگل ۔ گذشتہ روز رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر نریندر ریڈی نے آئی بی آئی آفس میں منعقدہ مختلف محکمہ جات کے عہدیداران کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوڑنگل میونسپلٹی کے تحت واقع تمام وارڈس میں اطراف و اکناف صفائی پر زور دیا ۔ بعد ازاں حلقہ اسمبلی کوڑنگل سے وابستہ مستحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے منظورہ مبلغ 18 لاکھ بیس ہزار پانچ سو روپئے پر مشتمل چیکس حوالے کئے ۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین جگدیشور ریڈی ، کمشنر ناگراجو ، ٹی آر ایس منڈل پریسیڈنٹ رام ریڈی ، میونسپل کونسلر مدھو سدن یادو ، سری لتا یادو اور رمیش بابو وغیرہ نے حصہ لیا۔ گریجن بنجارہ بھون کی تعمیر کیلئے فنڈس منظور کروانے پر مسرز نریندر ریڈی کو سرپنچ شنکر نائیک ، راجو نائیک ، ڈپٹی سرپنچ شنکر نائک، گووند نائک اور دتو وغیرہ نے تہنیت پیش کی ۔