کوڑنگل میں انجمن امداد باہمی کے انتخابات

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل۔/9 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن امداد باہمی ادارہ حسن آباد کوڑنگل کے 12 وارڈس کیلئے 22امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کئے ہیں۔ تین دنوں کے مرحلہ میں پہلے دن کوئی پرچہ نامزدگی داخل نہیں ہوا۔ دوسرے دن جمعہ کو 8 ، ہفتہ کو 14 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے۔ جن میں صدر کے عہدہ کے بشمول ڈی سی سی چیرمین کے لئے سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی نے وارڈ (1) سے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ علاوہ ازیں دیگر امیدوار بھی پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔ کوآپریٹیو سوسائٹی انتخابات میں بلامقابلہ انتخابات کیلئے دیگر پارٹیاں مفامت کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ وارڈ نمبر(1) کیلئے گروناتھ ریڈی ، وینکٹ راملو، کرواایلپا، وارڈ نمبر 2 کیلئے کٹکم شیوا کمار، وارڈ 3 سے نرسیا نائیک ، وارڈ 4 سے کوتور نارائنا، وارڈ 5 سے روی کمار، ظہیر الدین، بچپا، سدلنگپا، وارڈ 6 سے نرسملو، دتو ریڈی، وینکٹیش، جیماں، وارڈ 7 سے کلاوتی، ایلماں، وارڈ نمبر 8 سے بگپا، وارڈ 9سے ونود کمار، وارڈ 10 سے فقیرپا ، وارڈ 11 سے سائماں، وارڈ 12 سے رامپا پرچہ جات نامزدگی داخل کئے۔