کوڑنگل : 8 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیرت کمیٹی کوڑنگل کے زیراہتمام حسب عملدرآمد قدیم بموجب نظام العمل شب یکم ریبع الاول تا شب 12ربیع الاول 1445ھ مطابق 16 ستمبر تا 27 ستمبر 2023 روزآنہ بعد نماز عشاء جناب سید انور حسین صدر کمیٹی کی زیرنگرانی مختلف محلہ جات و مساجد میں تلاوت کلام پاک و فاتحہ خوانی کیب عد سیرت اقدسؐ کے بیشتر عنوانات کے تحت جلسوں کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں بعد نماز جمعہ بمقام جامع مسجد میں مولانا حافظ محمد عبدالرشید کے ہاتھوں تفصیلی نظام العمل پر مبنی وال پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام پائی ۔ کنوینر جناب سلطان محی الدین غوثن وجودی نے عامتہ المسلمین سے جلسوں میں کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ اس پروگرام میں موجود اہم شرکائیں مسرز آصف ، مجیب خان ، سید افسر حسین ، سبحانی ، منظور بابا ، شکیل ، حاجی بھائی ، محی عادل ، عظیم شریف صاحب موذن ، صابر حسین ، مجیب می سیوا ، محمد یوسف ، عبدالقادر عرف عبدل صاحب موذن ، محمد شبیر وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔