کوڑنگل : گزشتہ روز آئی بی آفس میں محکمہ برقی ، صحت ، سیول سپلائی و میونسپل عہدیداران پر مبنی جائزہ اجلاس سے رکن اسمبلی کوڑنگل مسٹر پی نریندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کوڑنگل میونسپلٹی میں جاری بیشتر ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل پر زور دیا۔ موصوف نے مزید انکشاف کیا کہ کوڑنگل ٹاؤن میں ڈرینج ، روڈس کی تعمیر وغیرہ کاموں میں تیزی پیدا کرتے ہوئے جلد تکمیل کرنے کی ہدایت کی ۔ ترکاری مارکٹ اور گوشت مارکٹ کو اندرون دو ماہ میں تکمیل کا متعلقہ گتہ داروں کو مشورہ دیا ۔ وارڈ نمبر 2 میں قبرستان کے کاموں کو جلد تکمیل کرتے ہوئے احاطہ میں تمام لوگوں کو حمام خانوں کی تعمیر کرتے ہوئے کسی کو شکایت کا موقع نہ دیں۔ بڑے تالاب کے وسیع نالے کے قریب تیار ہونے والے پارک کو فوری تعمیر کیا جائے ۔ میونسپلٹی میں پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش ہونے کی وجہ رکن اسمبلی کے علم میں لائی گئی جس پر نریندر ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوراً تین بورویلس کُھدوائیں ۔ بعد ازاں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس مستحقین میں تقسیم کئے ۔ اس پروگرام میں میونسپل چیرمین جگدیشور ریڈی ، کمشنر ناگا راجو ، وائس چیرمین اوشا رانی ، کونسلرس مدھو سُدن یادو ، پربھاکر گوڑ ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ عہدیداران و ٹی آر ایس قائدین مُرہری واششٹھا ، رمیش بابو ، نوازالدین ، امجد وغیرہ نے حصہ لیا ۔ مسٹر نریندر ریڈی نے سابق رُکن اسمبلی گروناتھ ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی اور مزاج پُرسی کی ۔ موجودہ طورپر کوڑنگل میونسپلٹی کے تحت جاری ترقیاتی کاموں اور آئندہ ہونے والے ترقیاتی اُمور وغیرہ پر تبادلۂ خیال کیا ۔ نیز موجودہ طورپر ریاست میں چل رہے سیاسی اُمور پر بھی گفتگو رہی ۔