کوڑنگل میں جلسہ فیضان و کرامات حضرت غوث اعظم دستگیرؒ

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل: سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوڑنگل کے زیر اہتمام جمعہ 5 نومبر بعد نماز مغرب بمقام مکہ مسجد عظیم الشان پیمانے پر جلسہ فیضان و کرامات پیران پیر حضرت غوث اعظم دستگیرؒ منایا جارہا ہے۔ مولانا محمد عبدالکریم اشرفی امام مکہ مسجد و صدر بزم انوار و رضا تلنگانہ اسٹیٹ صدارت فرمائیں گے۔ جبکہ محمد سلطان محی الدین غوثن و جودی صدر سنی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوڑنگل نگران جلسہ ہوں گے۔ اس جلسہ کو مولانا حافظ محمد عبدالرشید و مولانا شیخ عادل نظامی مخاطب فرمائیں گے۔ مسرز غلام رحمانی، اظہر بن مقصود، سید واجد رضا ، محمد ابراہیم شریف منظوم نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ محی عادل نظامت انجام دیں گے۔ سید خیرات علی قادری چشتی قدیری، عبداللہ خاں اجمیر، سید منیر قادری کونسلر بلدیہ، محمد عبدالنعیم مہمان خصوصی ہوں گے۔ سید ارشد علی قادری قدیری، شیخ صابر، محمد قاسم، محمد واجد اور عبدالقادر وغیرہ نے شمع محمدی کے پروانوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔