کوڑنگل میں جلسہ یادحسینؓ کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل : ۔ رحمت عالم کمیٹی کوڑنگل و نوجوانان محلہ پُرانی گڑھی کے زیراہتمام 9 بجے بمقام احاطہ عاشور خانہ امام قاسمؓ واقع محلہ پُرانی گڑھی میں مولانا حافظ محمد عبدالرشید کی زیرصدارت و محمد عبدالقادر روف عبدل ، صدر کمیٹی کی زیگرانی جلسہ یاد حسین ؓ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مولانا عبدالکریم اشرفی امام مکہ مسجد ، محمد عظیم شریف موذن جامع مسجد ، محمد عبدالصابر ، رضا علی تکیہ دار اور وحید اسیر سینئر صحافی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی ۔ محمد عبدالمحی عادل نے جلسہ کی کارروائی چلائی ۔ اظہر بن مقصود اور وحید اسیر نے منظم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مہمان مقرر مولانا عمران نظامی کوتور ( شادنگر ) نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی ۔ جناب شیخ عادل نظامی نے بھی اپنی مخاطبت میں واقعہ کربلا بیان کیا ۔ عبدالقادر عرف عبدل نے سلام پیش کیا ۔ مولانا حافظ محمد عبدالرشید نے دعا کی ۔