حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) وقارآباد ضلع کے کوڑنگل میں سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی سے تعلق رکھنے والے 3 افراد کرناٹک میں ایک مندر میں درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ کوڑنگل کے قریب قومی شاہراہ پر مخالف سمت سے ایک تیز رفتار بولیرو کار نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار تینوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)