کوڑنگل میں عرس تقاریب کا انعقاد

   

کوڑنگل ۔ کوڑنگل سے بنجانب جنوب مشرق چار کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع موضع پرانا کوڑنگل کی قدیم ترین درگاہ حضرت شیخ ابراہیم بلخی کی سہ روزہ عرس تقاریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ پروگرام کے مطابق 23 نومبر کو متولی درگاہ جناب نذیر میاں کی قیام گاہ سے بعد نماز مغرب صندل برآمد ہوا ۔ بعد نماز عشاء رسم صندل مالی انجام پائی ۔ 24 نومبر کو جشن چراغاں کا اہتمام کیا گیا ۔ 25 نومبر کو بعد نماز فجر محفل قل ، چادرگل ، فاتحہ خوانی صلواۃ و سلام کے بعد تقاریب عرس کا اختتام عمل میں آیا ۔ عرس تقاریب میں شرکت کرنے والے معززین میں سلطان محی الدین غوثن سابق ڈپٹی سرپنچ کوڑنگل ، سید شہباز پاشاہ قادری ، سید خیرات علی قادری ، شیخ عادل نظامی ، رحمت خان وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔