کوڑنگل میں ماسک کے استعمال کیلئے پولیس کی ترغیب

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل : عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز افزوں زبردست اضافہ کے مدِّ نظر حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طورپر ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیا گیا ہے لہذا پولیس کوڑنگل نے سہ راہوں ، چوراہوں اور شاہراہوں پر موٹر گاڑیوں اور پیدل راہرؤں کو روک کر ماسک لگانے کی ترغیب دی جارہی ہے ، بصورت دیگر جرمانے عائد کرنے کا انتباہ دیا جارہا ہے ۔ الغرض کورونا قواعد پر سختی سے عمل آوری کو ناگزیر قرار دیا جارہا ہے ۔ پولیس چیکنگ پروگرام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس راملو کی زیرقیادت پولیس اسٹاف نے حصہ لیا ۔