کوڑنگل۔ مستقر کوڑنگل میں گزشتہ تین دنوں سے منظم انداز سے محکمہ صحت کے عہدیداران نے پروگرام ترتیب دے کر کامیابی کے ساتھ گھر گھر پہنچ کر 9 اور 10 وارڈ حدود میں کوویڈ ویکسین لینے کے لئے مہم چلارہے ہیں۔ 18 سال مکمل کرنے والے ہر فرد کو ویکسین لینے کی ترغیب دیتے ہوئے صد فیصد ویکسین کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مقامی دواخانہ سرکاری کا اسٹاف آشا ورکرس ، آنگن واڑی ٹیچرس اور میونسپلٹی عملہ کے تعاون سے زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکہ اندازی کے لئے تگ و دو کررہے ہیں۔ مذکورہ وارڈس میں ویکسین کیمپ کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ویکسین کی سہولت بہم پہنچارہے ہیں۔ کوڑنگل منڈل کے مواضعات میں بھی ویکسین دینے کا کام جاری ہے۔ وارڈ نمبر 10میں آج گیارہ بجے دن انورادھا اے این ایم، تلجماں آشا ورکر، ریکھا آشا ورکر، شیشلا آنگن واڑی ٹیچر، للیتا آنگن واڑی ٹیچر، پراوین وی آر اے، بابو وی آر اے اور میونسپلٹی اسٹاف شیوا کمار پر مشتمل ٹیم کے ارکان سینئر صحافی وحید اسیر کی قیامگاہ پر پہنچ کر موصوف کے علاوہ تمام افراد خاندان اور محلہ کے دیگر لوگوں کو ٹیکہ اندازی کی گئی۔
