کوڑنگل /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز بس اسٹانڈ کوڑنگل کے دامن میں واقع بین ریاستی امبیڈکر چوراہا پر 138 تائروں پر مشتمل قوی ہیکل موٹر گاڑی کی آمد سے لوگ انگشت بدنداں رہ گئے ۔ مذکورہ ٹریلر موٹر گاڑی بڑی بڑی مشنری و آلات سے لدی ہوئی گجرات سے براہ کوڑنگل بنگلور روانگی کے دوران کوڑنگل چوراہا کے قریب ایک ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے شاہراہ سے متصل کچھ دیر توقف کرنا پڑا ۔ راہرو اور گذرنے والی موٹر گاڑیوں کے مالکین اس قوی ہیکل لاری ٹریلر کو دیکھ کر اظہار تعجب کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔
