کوڑنگل ۔ منڈل کوڑنگل کے نواحی موضع پرساپور کے متوطن بڈیم باوی چندرا شیکھر نامی طالب علم نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ حکومت کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ان انڈین ریلویز عنوان کے تحت تیار کردہ مقالہ پر چندرا شیکھر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی۔ اس خصوص میں جمعہ کو عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں منعقدہ کانوکیشن میں چندرا شیکھر نے گورنر تملی سائی ساوندراجن کے ہاتھوں ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا اور وائس چانسلر ڈی رویندر وغیرہ موجود تھے۔