کوڑنگل کے کانگریس قائدین کی چیف منسٹر سے ملاقات اور تہنیت کی پیشکشی

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل /24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز کوڑنگل کے کانگریس پارٹی منڈل قائدین نے حیدرآباد جاکر چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ پہونچ کر خیرسگالی ملاقات کی ۔ کانگریس پارٹی منڈل پریسیڈنٹ کوڑنگل نندارم پرشانت، سابق سرپنچ سینئیر قائدین مسرز سنجیوا ریڈی ، ستی ریڈی اور ملیش وغیرہ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس ضمن میں نندی گاؤں کلاں سے وابستہ سینئیر کانگریس پارٹی قائدین مسٹر ملیش نے بسویشور کا مجسمہ پیش کیا ۔