کوڑنگل

   

Ferty9 Clinic

٭٭بہترین اشیاء کی اشاعت کے احیاء پر زور
٭٭کانگریس کی یوم تاسیس تقریب کا انعقاد
٭٭کسان مخالف قوانین کی منسوخی کا مطالبہ

کوڑنگل ۔ ادبی روح رواں شخصیت جناب محمد قاسم تاجر پارچہ نے نمائندہ سیاست کوڑنگل وحید اسیرؔ سے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ ادارہ سیاست کی جانب سے گذشتہ کئی برجستہ اشعار، محفل شعر ، ہمارا انتخاب ، طرحی غزلوں پر انعام کا سلسلہ موضوعاتی نظموں پر انعام کا سلسلہ جاری رہا ۔ ہر ادبی سلسلہ کے اختتام پرا یک نیا ادبی سلسلہ شروع کیا جاتا رہا ہے ۔ قارئیں کی خواہش پر الف سے شروع ہونے والے کلاسیکی ( بہترین ) اشعار کی اشاعت کا سلسلہ بہ لحاظ حروف تہجی ’’ الف‘‘ تا ’’ ی ‘‘ جاری رہا ۔ بعد ازاں ’’ الف ‘‘ پر ختم ہونے والے اشعار سے شروع کرکے ’’ ای ‘‘ پر ختم ہونے والے اشعار کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ جناب قاسم نے ادارہ سیاست سے خواہش ظاہر کی ہے کہ مذکورہ ادبی جلسوں کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے موجودہ نسل کو بھی استفادہ کا موقع فراہم کرے ۔
٭٭ گذشتہ روز کوڑنگل ٹاون میں بین ریاستی امبیڈکر چوراہا پر کانگریس پارٹی قائدین کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر کانگریس کی یوم تاسیس تقریب کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔ امبیڈکر مجسمے پر پھول مالائیں پیش کرنے کے بعد کیک کٹ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو کھلایا جاکر مبارکباد پیش کئے ۔ آنجہانی امبیڈکر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کانگریس پارٹی سرکردہ قائد مسٹر کرشنم راجو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد سے تاحال کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام کئی ایک فلاحی اسکیمات روبہ عمل لاتے ہوئے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا ۔ خاص طور پر کمزور طبقات کی بھلائی کیلئے بیشتر کارہائے نمایاں انجام دئے گئے اور کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کانگریس کی دین ہے ۔ بہرحال موجودہ طور پر عوام کانگریس کے دور اقتدار کیلئے بے چین ہے ۔
٭٭ کوڑنگل کے نمائندہ منڈل دولت آباد مستقر پر ریڈی سری نواس صدر یواجنا کانگریس کمیٹی حلقہ اسمبلی کوڑنگل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ کسان مخالف قوانین کو فوری منسوخ کیا جائے نیز سرکاری اداروں کو خانگیانے سے عوام کو نقصانات کا خدشہ لاحق ہوگا ۔ بی جے پی حکومت بڑی کمپنیوں کو امداد دیتے ہوئے کسانوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے ۔ لہذا استقدامی اثر کے ساتھ کسان مخالف قوانین کو منسوخ کیا جائے بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ۔ اس پروگرام میں یواجنا کانگریس قائدین مسرز اپیندر ، سرینواس ، ملیش ، راجو اور وینوگوپال وغیرہ نے حصہ لیا ۔