حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ کوکا پیٹ میں قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ تین افراد میں مئے نوشی کے بعد جھگڑا ہوا اور دونوں نے ایک کا قتل کردیا۔ کوکا پیٹ کے ڈبل بیڈ روم علاقہ میں یہ واردات پیش آئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق کل رات ہوئے جھگڑے میں یادگیری فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق یادگیری ، افروز اور نواز نے کل رات کثرت سے مئے نوشی کی جس کے بعد ان میں جھگڑا ہوا ۔ نواز اور افروز پر الزام ہے کہ انہوں نے یادگیری پر چاقو سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا ۔ مقامی نے اطلاع نارسنگی پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع واردات پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کی ۔ ذرائع کے مطابق نواز اور افروز کو حراست میں لے لیا گیا اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع