لندن : گذشتہ تین سال سے مسلسل پلاسٹک آلودگی پھیلانے والی کمپنیوں میں کوکاکولا، پیپسی اور نیسلے رواں سال بھی اس فہرست میں صف اول پر ہیں۔دا گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق متواتر تین سالوں میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی کا سبب بننے کے باوجود ان کمپنیوں کی جانب سے پلاسٹک فضلے کو کم کرنے کے حوالے سے ’صفر پیش رفت‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔بریک فری فرام پلاسٹک کے سالانہ آڈٹ میں کوکاکولا کو سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے والی کمپنی قرار دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ ساحل، پارکوں اور ندی نالوں کے پاس کوکاکولا مشروبات کی بوتلوں کا کثرت میں پایا جانا ہے۔گذشتہ برس ہونے والے سروے کے مطابق کوکاکولا کی بوتلیں 51 ممالک میں سے 37 ممالک میں سب سے استعمال کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگر پیپسی اور نیسلے کو مشترکہ طور پر دیکھا جائے تو صورتحال مزید بدتر ہوتی دکھائی دیتی ہے، سال بھر میں کوکاکولا برانڈنگ 13,834 پلاسٹک کے ٹکڑوں پر پائی گئی جبکہ پیپسی 5,155 اور نیسلے نے 8,633 پلاسٹک کے ٹکڑوں پر برانڈنگ کی۔دنیا بھر سے 15,000 رضاکاروں کی مدد سے ہونے والے سالانہ آڈٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔