کوکر ناگ انکاؤنٹر: سیکورٹی فورسز نے اسرائیلی ڈرونز کا استعمال کیا

   

سری نگر : جنوبی کشمیر کے گڈول کوکر ناگ کے پہاڑی علاقے میں تیسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے کمین گاہ کو تباہ کرنے کی خاطر موٹار شیلوں، راکٹ لانچروں اور ڈرون کے ذریعے بم گرائے جس وجہ سے پورا علاقہ شدید دھماکوں سے لرز اٹھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے جبکہ گڈول پہاڑی علاقے کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر جمعہ کے روز موٹار شیلوں ، راکٹ لانچروں کا استعمال کیا گیا ۔