کوکر ناگ تصادم : جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

   

سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے وتہ نار کوکر ناگ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجو سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وتہ نا ر کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا اور بعد میں وہ زخموں کی تا ب نہ لا کر چل بسا۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر رات بھر تلاشی آپریشن جاری رکھا تاہم اس دوران ملی ٹینٹوں کا کئی پر تہ پتہ نہیں چل سکا۔اُن کے مطابق اتوار صبح سویرے تلاشی آپریشن اختتام کو پہنچا۔