پیرس، 8 جون (آئی اے این ایس) ۔امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف نے ورلڈ نمبرایک آریانا سبالینکا کو سنسنی خیز تین سٹوں کے مقابلے میں شکست دے کر اپنا پہلا فرنچ اوپن ویمنز سنگلز خطاب جیت لیا۔ کورٹ فلپ شاتریئر پرکھیلے گئے اس فائنل میں گاف نے پہلا سٹ 6-7(5) سے ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ 6-2، 6-4 سے جیتے۔ یہ میچ دوگھنٹے 38 منٹ تک جاری رہا۔ 21 سالہ گاف نے 2022 کے فائنل میں شکست کے بعد اس بار زبردست اعصابی مضبوطی دکھائی اور ناقص موسم کے باوجود بہترکارکردگی پیش کی۔ اس فتح کے ساتھ وہ 2023 یو ایس اوپن کے بعد دوسرا گرانڈ سلام جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔ گاف 2015 میں سرینا ولیمز کے بعد فرنچ اوپن جیتنے والی پہلی امریکی کھلاڑی بن گئیں اور ساتھ ہی 2002 کے بعد سب سے کم عمر امریکی چمپئن بھی قرار پائیں۔ وہ اس سیزن میں کلے کورٹ پر سب سے زیادہ (18) میچ جیتنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ ابتدائی برتری کے باوجود سبالینکا نے کئی غلطیاں کیں، خاص طور پر ڈبل فالٹس، جس سے گاف کو واپسی کا موقع ملا۔ فیصلہ کن سٹ میں سبالینکا نے واپسی کی کوشش کی، لیکن گاف نے 6-4 سے سیٹ جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔