کوکو گاف کو 15 برس کی عمر میں خطاب

   

ویانا۔14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹینس میں چھوٹا نام بڑا کام کا محاورہ سچ ثابت ہوا ہے جیسا کہ امریکہ کی کوکو گاف نے پندرہ سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آسٹریا کے ٹینس کورٹ پر لِنز اوپن کے ویمن سنگلز کے فائنل میں لیٹویا کی جیلینا آسٹاپینکو اور پندرہ سالہ کوکو گاف آمنے سامنے ہوئیں تو امریکی ینگ ٹیلنٹ نے پہلا سیٹ 6-3 سے جیت کر جوش و جذبہ دکھا دیا۔ دوسرے سیٹ میں شکست کے بعد 15 سالہ ٹینس سٹار نے واپسی کی اور 6-2 سے تیسرا اور آخری سٹ جیت کر چھوٹی عمر میں بڑا کارنامہ کر دکھایا۔ کوکو گاف 15 سال کی عمر میں پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔یادرہے کہ کوکو گاف نے سیزن کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن میں شاندار مظاہروں کے ذریعہ سرخیوں کی زینت بنی ہے۔