حیدرآباد یونیفائیڈ میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے تفصیلی رپورٹ کی تیاری
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم کرنے کے لیے مزید ایک نئے پراجکٹ کو حیدرآباد میں متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ لائیٹ ریل ٹرانزٹ سسٹم ( ایل آر ٹی ایس ) کو شہر میں چلانے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے گچی باولی ، ہائی ٹیک سٹی ، فینانشیل ڈسٹرکٹ کوکہ پیٹ علاقوں میں ہمہ منزلہ نیشنل و ملٹی نیشنل آئی ٹی و دیگر کمپنیاں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ مزید کمپنیاں اسی علاقے میں قائم ہونے والی ہیں ۔ ایک لاکھ سے زائد افراد ان علاقوں میں کام کررہے ہیں ۔ مستقبل میں انہیں آفسیس کو پہونچنے کے لیے ٹرانسپورٹ نظام کو مستحکم بنانے کے لیے ( ایل آر ٹی ایس ) نظام کو متعارف کرانے کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ مستقبل کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سب سے بڑے ہاوزنگ بورڈ میں شمار کئے جانے والے کوکٹ پلی تا کوکہ پیٹ لائیٹ ریل ٹرانزٹ سسٹم چلانے کا حیدرآباد یونیفائیڈ میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ اتھاریٹی (ایچ یو ایم ٹی اے ) کی جانب سے تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔ فی الحال اندیشوں کے مطابق کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ تا کوکہ پیٹ 24.50 کلومیٹر تک ایل آر ٹی ایس نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس شاہراہ کی وجہ سے کے پی ایچ بی ، رائے درگم میٹرو اسٹیشنس ، ہائی ٹیک سٹی ایم ایم ٹی ایس اسٹیشن کو مربوط کرنے کی گنجائش ہوگی ۔ نارسنگی کے قریب میٹرو فیٹ 2 لائن بھی اس سے مربوط ہوگا ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس پراجکٹ کے مصارف کم ہوں گے ۔۔ ن