کوکٹ پلی خاتون قتل کے ملزم کو پکڑنے میں کیاب ڈرائیور کی مدد کی ستائش

   

حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو وینو اگروال نامی خاتون کے قتل کے معمہ کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے کیاب ڈرائیور کو سائبرآباد کمشنر اویناش موہنتی نے مبارکباد پیش کی۔ قتل کرنے کے بعد قاتل اُسی دن حفیظ پیٹ سے خانگی کیاب میں رانچی روانہ ہوگیا تھا۔ کیاب ڈرائیور سریکانت کو اِن پر شبہ ہوا جس کے بعد اس نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور ان کی گرفتاری میں اہم رول ادا کرنے پر سائبرآباد کمشنر نے کیاب ڈرائیور کی ستائش کی۔ اویناش موہنتی نے کہاکہ سماج میں اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری کو اس طرح پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائے تو جرائم پر قابو پانے میں کافی مدد ملے گی۔ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور پولیس کی مدد کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ (ش)