کوکٹ پلی فلائی اوور سے چھلانگ کے ذریعہ ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں فلائی اوور سے گاڑی کے چھلانگ لگانے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہائی ٹیک سٹی سے کوکٹ پلی جے این ٹی یو کی جانب راستے پر نوتعمیر شدہ فلائی اوور سے ایک موٹر سائیکل گر پڑی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل راں ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت پولیس نے 31 سالہ راجو کی حیثیت سے کی ہے جو بہادر پلی علاقہ کا ساکن اور ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ راجو پیشہ سے میستری تھا جو کل رات فلائی اوور سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سمیت نیچے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔