متوفیہ کے والدین کا پولیس اسٹیشن پر دھرنا، کمشنر پولیس سائبرآباد کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 23 اگست (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ساسہرا قتل کیس میں ملوث کم عمر لڑکے کی باضابطہ تصدیق اور قتل کی وجوہات کے بعد مقتولہ کے رشتہ داروں نے زبردست احتجاج کیا اور لڑکے کے ساتھ اس کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کا ساسہرا کے والدین نے مطالبہ کیا اور قاتل لڑکے کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں لڑکی کے والدین اور رشتہ داروں نے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن پر زبردست احتجاج منظم کیا۔ وہیں دوسری طرف کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اویناش موہنتی جو اب تک اس معاملہ میں خاموش تھے، آج ایک پریس کانفرنس کے دوران لڑکی کے قاتل اور قتل کی وجوہات کو بیان کیا اور بتایا کہ ایک ماہ قبل ہی کرکٹ کے بیاٹ کو سرقہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جو مقتولہ کے بھائی کا کرکٹ بیاٹ ہے۔ قاتل گھر کی چھت سے اندر داخل ہوا اور یہ کم عمر 10 ویں جماعت میں زیرتعلیم قاتل لڑکا لڑکی کا پڑوسی ہے۔ بیاٹ سرقہ کرنے کے دوران لڑکی نے جب اسے دیکھ لیا اور چیخ و پکار کرنے لگی تو اس نے چاقو سے لڑکی پر وار کرتے ہوئے لڑکی کو ہلاک کردیا۔ تقریباً 20 وار کئے گئے جس کے بعد لڑکی کے گھر میں چاقو کو دھویا گیا اور گھر جاکر اس نے کپڑے تبدیل کئے اور خون آلود کپڑوں کو فوری واشنگ مشین میں ڈال دیا۔ او ٹی ٹی پر جرائم سے متعلق فلموں سیریلس اور سیریز سے لڑکا کافی متاثر تھا اور کرکٹ بیاٹ چرانے کا اس پر جنون طاری ہوگیا تھا۔ تاہم چار تا پانچ دنوں تک والدین کی خاموشی اور لڑکا اپنے آپ کو سنبھالے رکھنا اور غم میں شامل ہونا لڑکی کے بھائی کو دلاسہ دینا یہ اس عمر کے لڑکے کیلئے عام بات نہیں ہوسکتی۔ مقتولہ لڑکی کے والدین نے لڑکے کے والدین کو بھی جرائم میں برابر کا حصہ دار قرار دیا اور ان کی لڑکی سے انصاف کیلئے قاتل کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ع