حیدرآباد:حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔مقامی افراد نے بتایا کہ کوکٹ پلی کی اسبسطاس کالونی میں صبح تقریبا9.25بجے کچھ سکنڈس کے لئے زوردار آوازوں کے ساتھ ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوفزدہ ہوکر لوگ اپنے گھروں سے نکل پڑے اور فون کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں و دوست احباب کی خیریت معلوم کرنے لگے ۔ہلکے زلزلوں کے جھٹکوں کی خبر تیزی سے عام ہوگئی۔اس واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان یا پھر کسی بھی گھر کو نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ کے جھٹکوں کی پیمائش کرنے والے محکمہ نے ہنوز اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔