حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے دو لاکھ روپئے مالیتی سیل فونس کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ راتھوڑ انیل جو کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں واقع جے امبے بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا، پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس سارق کو گرفتار کرلیا۔ راتھوڑ انیل کا تعلق ضلع عادل آباد سے بتایا گیا ہے اور اس نے اپنے جرم کو قبول کرلیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے دو لاکھ روپئے مالیتی 9 سیل فونس ضبط کرلئے۔