حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق27 سالہ شیخ قدیر جو جنتا نگر موسی پیٹ علاقہ کا ساکن تھا گزشتہ روز بکری خریدنے کیلئے ضیاء گوڑہ روانہ ہوا جو کے پی ایچ بی فلائی اوور سے گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں شیخ قدیر کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ ع