حیدرآباد ۔ 27 فبروری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے میٹرو ٹرین کے پلر کو ٹکر دیدی۔ اس حادثہ میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میاں پور سے کوکٹ پلی کی جانب جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ گاڑی کی رفتار تیز ہونے کے سبب ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھودیا اور گاڑی میٹرو کے پلر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ کے سبب علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس اور ٹریفک پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے راستہ کی ٹریفک کو بحال کیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ڈرائیور کے نشہ میں ہونے کے شبہ پر جانچ کررہی ہے۔ع