حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پولیس ملازم ہلاک ہوگیا۔ رات دیر گئے فورم مال کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ہیڈ کانسٹبل ایشوریا ہلاک ہوگیا جو شمس آباد پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پولیس لکشمی نارائنا نے بتایا کہ ایشوریا کل رات ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس ہورہا تھا اور اپنی کار میں سوار تھا ۔ فورم مال کے قریب ایک ٹپر لاری جو کانسٹبل کی کار کے سامنے سے گذر رہی تھی اچانک بریک لگادیا جس کے سبب کار ٹپر سے ٹکرا گئی اور ہیڈ کانسٹبل شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع