کوکٹ پلی میں نامعلوم شخص کا قتل

   

حیدرآباد۔یکم؍ فروری، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں نامعلوم شخص کا قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ فیز 4 میں ہائی ٹیک سٹی فلائی اوور کے قریب سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ وزنی پتھر ڈالکر اس شخص کا قتل کردیا گیا جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعش کو سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔ ع