حیدرآباد۔ 6 فروری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی۔ پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق انیتا نے خود چھلانگ لگادی جہاں وہ ملازمت کرتی تھی۔ 23 سالہ انیتا کا تعلق چتور سے تھا جو یہاں کوکٹ پلی کے علاقہ میں رہتی تھی اور خانگی کمپنی میں کام کرتی تھی۔ انیتا ایک خانگی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی جو سی بی سی آئی ڈی کالونی میں واقع ہے۔ اس کمپنی کی عمارت کی تیسری منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگادی۔ ذرائع کے مطابق لڑکی خرابی صحت سے کافی پریشان رہتی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ ع