کوکٹ پلی پر ’ کیرانگ ‘ کی شاندار لانچ

   

فیشن شو اور بین الاقوامی یوم خواتین تقاریب کا بھی انعقاد
حیدرآباد 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف فیشن برانڈ کائرا کی جانب سے ایک شاندار ریٹیل برانڈ کیرانگ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس کا آغاز کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں پہلے اسٹور کے ذریعہ فیشن کی دنیا میں کیا گیا ہے ۔ کیرانگ کے ذریعہ حیدرآباد کے مختلف مقامات پر عالمی یوم خواتین کے موقع پر جملہ 20 فیشن اسٹورس قائم کئے جا رہے ہیں۔ کیرانگ ایک حقیقی معنوں میں جوش و جذبہ کو فروغ دینے والا اور واجبی قیمتوں کا فیشن اسٹور ہے جو ہر موڈ اور ہر موقع کیلئے مناسبت رکھتا ہے ۔ حیدرآباد جیسے شہر میں 20 اسٹورس کا قیام یقینی طور پر ایک پر مسرت موقع ہے ۔ یہ اسٹورس ملک کے مختلف حصوں میں قائم کئے گئے ہیں اور کیرانگ ان اسٹورس کے ذریعہ ایک بے مثال کلکشن فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ یہاں روزآنہ استعمال کی اعلی معیاری کرتیاں ‘ لیگ انس اور میچنگ ڈوپٹہ وغیرہ بھی ہول سیل قیمتوں پر دستیاب ہوتا ہے ۔ یہ ریٹیل برانڈ میں ایک بہترین اضافہ ہے اور یہاں کرتیاں 549 سے 849 روپئے کی رینج میں اور میچنگ لیگ انس اور ڈوپٹے تقریبا 100 رنگوں میں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ پٹیالہ پینٹ ‘ کرتی پینٹ اور پلازوں کے علاوہ شفان کے ڈوپٹے اور کاٹن کے ڈوپٹے اور دوسرے اقسام بھی موجود ہیں۔