کوکٹ پلی کا عادی سارق گرفتار، سات لاکھ روپیوں سے زائد مالیاتی اشیاء ضبط

   

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) ادی بٹلہ اور ایل بی نگر میں سی سی ایس پولیس نے ایک کارروائی میں ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے سات لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے 23 سالہ ومشی کو گرفتار کرلیا جو 12 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس نے بتایا کہ کوکٹ پلی علاقہ کا ساکن پی ومشی سابق میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ڈسمبر 2019 میں جیل سے رہا ہونے کے بعد اس نے دوبارہ سرقہ کی وارداتیں شروع کردی تھیں ۔ گھروں میں سرقہ کرنا اور قفل شکنی میں ملوث بتایا گیا ہے جس کے قبضہ سے پولیس نے 16.5 تولہ طلائی اور 1.6 کیلو چاندی کی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ افضل گنج کے علاوہ ونپرتی سنجے پلی کرنول ، ہلز کالونی ، پی ایس ابراہیم پٹنم ، یادگیری گٹہ ملکاجگیری ، ایل بی نگر چکڑپلی اپل کے علاوہ اس نے بلاری میں بھی واردات انجام دی تھیں۔