کوکٹ پلی کمسن لڑکی کے قتل کا معمہ حل

   

دسویں جماعت کا طالب علم گرفتار۔ چوری کی غرض سے مکان پہونچا تھا
حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کمسن لڑکی کے قتل کیس کو پولیس نے حل کرلیاہے ۔ پولیس نے ایک 10 ویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کرلیا جو اس مکان میں چوری کی غرض سے گیا تھا ۔ چوری کے دوران مقتولہ 10 سالہ لڑکی ساہرا نے اسے دیکھ لیا ۔ لڑکے نے لڑکی پر تقریباً 20 وار کئے ۔ کم عمر لڑکے کی جنونی حرکت سے سماج میں جرائم سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔ چوری کرنا چوری کے دوران احتیاطی تدابیر اور پکڑے جانے کے خوف سے حملہ کرنا ان مراحل اور انتہائی بے دردی سے قتل ایک کم عمر لڑکی پر وحشیانہ حملہ اور قاتل کی عمر تشویش کا سبب ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاگ اسکواڈ کے سبب کیس کو حل کرلیا گیا چونکہ آس پاس کیمرے نہ ہونے سے اس قتل کیس کی یکسوئی پولیس کیلئے چیلنج بن گئی تھی ۔ چونکہ تحقیقاتی ٹیموں کی توجہ اس جانب نہیں ہوئی کہ اس سنگین واردات کو کوئی کم عمر لڑکا انجام دے سکتا ہے۔ لڑکی کی عصمت لوٹنے ، پرانی دشمنی اور کالے جادو کی وجوہات اس طرح پولیس کی ٹیموں نے تقریباً 5 دنوں تک ہر پہلو سے کیس کی تحقیقات کی تاہم انہیں نہ کوئی سراغ دستیاب ہوا اور نہ ٹکنالوجی جس پر انحصار کیا جارہا ہے تاہم ڈاگ اسکواڈ نے کیس کو حل کرنے میں مدد کی ۔ پولیس نے ڈاگ اسکواڈ کے اشاروں پر کام کرتے ہوئے کیس کی تہہ تک پہونچ کر اس معاملہ کو حل کرلیا۔ بتایا جارہا ہے چوری کی غرض سے لڑکا مکان میں داخل ہوا تھا ۔ مکان میں مقتولہ لڑکی کے علاوہ کوئی اور نہ تھا ۔ لڑکی کے والدین خانگی ملازمت کرتے ہیں ۔ لڑکی کو بھائی کو لنچ باکس فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔ لڑکی اسکول نہیں پہونچی اور اسکول سے لنچ باکس کیلئے والد کو فون کیا گیا جس کے بعد لڑکی کا والد کرشنا اپنے مکان پہونچا تو اس کو اپنی بیٹی کے قتل کا پتہ چلا ۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ ع