حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن عہدیداروں نے کوکٹ پلی سیول کورٹ سے وابستہ دو سیکشن کلرکس کو رشوت طلب کرکے رقم حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کوکٹ پلی کورٹ میں سیول اُمور شعبہ میں مدن موہن اور ارون سیکشن کلرکس کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان دونوں سیکشن کلرکس نے ایک سیول کیس سے متعلق وارنٹ معاملے میں وی سرینواس سے 15 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس پر سرینواس نامی شخص نے اینٹی کرپشن بیورو عہدیداروں سے ربط پیدا کیا اور اے سی بی عہدیداروں کے ذریعہ رشوت کی رقم حاصل کرکے سیکشن کلرکس کو دے رہے تھے کہ ان کلرکس کو 5 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا اور انہیں گرفتار کرکے کیس رجسٹر کرکے عدالت تحویل میں دے دیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔