کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ میں فی گز اراضی تقریباً 3 لاکھ روپئے میں فروخت کی گئی

   

حیدرآباد۔ 12جون (سیاست نیوز) حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی میں خالی پلاٹس کی نیلامی میں ریکارڈ قیمت وصول ہوئی ہے۔ کالونی کے فیس۔7 میں 18 خالی پلاٹس کی عہدیداروں نے نیلامی کا اہتمام کیا۔ جے این ٹی یو سے ہائی ٹیکس سٹی سڑک پر ہائی ٹیک ریل اوور بریج (ROB) کے قریب 151.92 گز کا پلاٹ 2.98 لاکھ روپئے فی گز میں فروخت ہوا۔ جملہ 18 پلاٹس میں 13 پلاٹس کی قیمت 2 لاکھ روپئے فی گز سے زائد تھی۔ 5 پلاٹس کی قیمت اندرون 2 لاکھ روپئے فی گز فروخت ہوئی۔ 18 نمبر کا پلاٹ سب سے کم قیمت میں 1.14 لاکھ روپئے فی گز فروخت ہوا جبکہ 10 نمبر کا پلاٹ 2.98 لاکھ روپئے فی گز فروخت ہوا۔ 36.16 گز کا کمرشیل پلاٹ سب سے کم قیمت میں فروخت ہوا۔ حکام نے کہا کہ حالیہ دنوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ فی گز زمین کی قیمت اتنی زیادہ وصول ہوئی ہے۔ نیلامی میں جملہ 84 افراد نے حصہ لیا۔ نیلامی میں 150 کروڑ کی آمدنی کا اندازہ تھا لیکن جملہ 6,236.33 گز زمین کی نیلامی پر 141.36 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ 2